حکومت پہاڑی علاقوں میں نئے سیاحتی مقامات کے قیام کی خواہاں ہے: وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اس مقصد کے لئے سیاحت اور میزبانی کے شعبے میں ممتاز نجی سرمایہ کاروں کو سرکاری اور نجی سرمایہ کاری کی شراکت داری کے طریقہ کار کی طرف راغب کیا جارہا ہے

1722668
حکومت پہاڑی علاقوں میں نئے سیاحتی مقامات کے قیام کی خواہاں ہے: وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ حکومت ملک میں سیاحت کے فروغ کے لئے پہاڑی علاقوں میں نئے سیاحتی مقامات کے قیام کی خواہشمند ہے۔وہ بدھ کے روز اسلام آباد میں نئے بالاکوٹ شہر کو سیاحتی مرکز کی حیثیت سے ترقی دینے کے بارے میں ایک اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اس مقصد کے لئے سیاحت اور میزبانی کے شعبے میں ممتاز نجی سرمایہ کاروں کو سرکاری اور نجی سرمایہ کاری کی شراکت داری کے طریقہ کار کی طرف راغب کیا جارہا ہے۔انہوں نے متعلقہ وفاقی اور صوبائی حکام کو ہدایت کی کہ اس سلسلے میں نجی سرمایہ کاروں کو مکمل طور سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں۔

وزیراعظم نے خیبر پختونخوا حکومت کو مزید ہدایت کی کہ ایرا سے یہ منصوبہ مکمل طور پر حاصل کرکے اسے سیاحتی مقام میں تبدیل کیا جائے۔انہوں نے مزید ہدایت کی کہ خطے میں تحفظ خوراک یقینی بنانے کے لئے آبپاشی شدہ اراضی کو منصوبے سے خارج کر دیا جائے۔تکمیل کے بعد اس منصوبے سے نہ صرف انتہائی رش والے موجودہ سیاحتی مقامات پر بوجھ کم ہوگا بلکہ اس سے حکومت کو سات ارب روپے سے زیادہ کی آمدنی بھی متوقع ہے۔



متعللقہ خبریں