عید میلاد النبی ؐ کے موقع پرصدرعارف علوی اور وزیر اعظم عمران خان کے پیغامات

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے اپنے پیغام میں کہا کہ نبی کریم ؐ نے انسانوں کو توحید کے عقیدے پر متحد کیا اور یہ اُن کے اسوئہ حسنہ کا کمال تھا کہ بد ترین دشمن ایک دوسرے کے خیر خواہ بن گئے

1721636
عید میلاد النبی ؐ کے موقع پرصدرعارف علوی اور وزیر اعظم عمران خان کے پیغامات

عید میلاد النبی ؐ کے موقع پرصدر اور وزیر اعظم نے اپنے الگ الگ پیغامات میں کہا ہے کہ حضرت محمد صلی اﷲ علیہ و آلہ وسلم نے ریاست مدینہ کی بنیاد رکھی جس نے انسانیت ،انصاف اور قانون کی حکمرانی کے لحاظ سے دنیا میں مثالی عروج حاصل کیا۔

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے اپنے پیغام میں کہا کہ نبی کریم ؐ نے انسانوں کو توحید کے عقیدے پر متحد کیا اور یہ اُن کے اسوئہ حسنہ کا کمال تھا کہ بد ترین دشمن ایک دوسرے کے خیر خواہ بن گئے۔صدر نے کہا کہ حضرت محمد ؐ نے ایک ایسی فلاحی ریاست قائم کی جہاں امیر و غریب کو مساوی حقوق حاصل تھے۔ریاست مدینہ کی طرز پر پاکستان کو جدید فلاحی ریاست میں تبدیل کرنے کے بارے میں موجودہ حکومت کی کوششوں کو سراہتے ہوئے انہوں نے اُمید ظاہر کی کہ اس سلسلے میں تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

وزیر اعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ حضرت محمد خاتم النبین صلی اﷲ علیہ و آلہ وسلم کی دنیا میں آمدسے انسانی معاشرے کے ہر شعبے میں انقلاب آگیا۔انہوں نے کہا کہ یہ نبی آخر الزماں ؐ کی حیات طیبہ کااثر تھا کہ عرب قبائل جو صدیوں سے ایک دوسرے کے بد ترین دشمن تھے ،باہمی اتفاق و اتحاد کی بدولت ایک قوم میں تبدیل ہو گئے۔

 

 



متعللقہ خبریں