وزیراعظم عمران خان آج پاکستان سٹیزن پورٹل کےتحت کاشتکاروں کیلیےمخصوص “کسان پورٹل” کا اجرا کریں گے

وزیراعظم آفس کے میڈیاونگ سے جاری بیان کے مطابق اس سے پہلے پاکستان سٹیزن پورٹل میں کسانوں کے مسائل کے ازالے کے لیے کوئی مخصوص کٹیگری موجود نہیں تھی جس کی وجہ سے ان کے مسائل متعلقہ اداروں تک داد رسائی کے لیے نہیں پہنچ پا رہے تھے

1720013
وزیراعظم عمران خان آج پاکستان سٹیزن پورٹل کےتحت کاشتکاروں کیلیےمخصوص “کسان پورٹل” کا اجرا کریں گے

وزیر اعظم عمران خان آج( جمعہ کو ) پاکستان سٹیزن پورٹل کے تحت کاشتکاروں کے لیے مخصوص “کسان پورٹل” کا اجرا کریں گے۔

وزیراعظم آفس کے میڈیاونگ سے جاری بیان کے مطابق اس سے پہلے پاکستان سٹیزن پورٹل میں کسانوں کے مسائل کے ازالے کے لیے کوئی مخصوص کٹیگری موجود نہیں تھی جس کی وجہ سے ان کے مسائل متعلقہ اداروں تک داد رسائی کے لیے نہیں پہنچ پا رہے تھے۔

وزیر اعظم کے زرعی ترقی کے لیے متعین اہداف کے مطابق کسانوں کی امداد اور ان کے مسائل کا ترجیحی بنیادوں پر حل ممکن بنانے کے لیے کسان پورٹل اہم کردار ادا کرے گا۔

کسان پورٹل کے تحت وفاق اور صوبائی سطح پر متعلقہ اداروں میں کل 123 ڈیش بورڈ قائم کر دیے گئے ہیں۔



متعللقہ خبریں