معدنیات کاشعبہ ملک کی مجموعی اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے: وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد میں معدنیات کے شعبے کی ترقی کے لائحہ عمل کے حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ملک میں وسیع ترمعدنی ذخائرکی بدولت معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری کے پُرکشش مواقع موجود ہیں

1718178
معدنیات کاشعبہ ملک کی مجموعی اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے: وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے ملک میں معدنیات کی ترقی میں تیزی لانے کے لئے وفاق اور صوبوں کے درمیان مربوط کوششوں کی ضرورت پرزوردیاہے۔

اسلام آباد میں معدنیات کے شعبے کی ترقی کے لائحہ عمل کے حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ملک میں وسیع ترمعدنی ذخائرکی بدولت معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری کے پُرکشش مواقع موجود ہیں۔

وزیراعظم نے کہاکہ معدنیات کاشعبہ ملک کی مجموعی اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ معدنیات کی ترقی کے اہداف مقررہ مدت میں مکمل کئے جائیں۔مجموعی ملکی پیداوارمیں معدنیات کے شعبے کاموجودہ حصہ ایک فیصدسے بھی کم ہے اور معدنی ترقی کے اہم منصوبے پرعملدرآمدسے آئندہ پندرہ سال کے دوران مجموعی ترقی میں معدنیات کاحصہ بڑھ کرپندرہ فیصدتک پہنچ جائے گا۔معدنی ترقی کے لائحہ عمل کے تحت متعلقہ منصوبوں میں وفاق اورصوبوں کی کوششوں میں توازن پیدا کرنے،فنی دسترس، اعدادوشمارمیں پیشرفت، مالی ترغیبات ،مقامی سطح پرپیشہ وارانہ تربیت کے اقدامات شامل ہیں۔

 



متعللقہ خبریں