ملک میں انتخابی نظام شفاف اور غیر متنازعہ بنانے کے لئے اپوزیشن کو اعتماد میں لیا جائے گا: عمران خان

یہ بات انہوں نے بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس میں پاکستان تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا

1712600
ملک میں انتخابی نظام شفاف اور غیر متنازعہ بنانے کے لئے اپوزیشن کو اعتماد میں لیا جائے گا: عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے ملک میں انتخابی نظام شفاف اور غیر متنازعہ بنانے کے لئے جلد قانون سازی کے لیے اپوزیشن کو اعتماد میں لینے کی ہدایت کی ہے، انہوں نے یہ بھی ہدایت کی ہے کہ اس حوالے سے تمام رکاوٹوں کو دور کیا جائیں ۔

یہ بات انہوں نے بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس میں پاکستان تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے اجلاس کو انتخابی نظام شفاف اور غیر متنازعہ ہونے سے متعلق قانون سازی پر پیش رفت، الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے اور انٹرنیٹ ووٹنگ سے متعلق بریفنگ دی۔ وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف بیرسٹر فروغ نسیم نے اجلاس کو ملک میں فوجداری نظام انصاف سے متعلق مجوزہ اصلاحات پر تفصیلات سے آگاہ کیا۔

پارلیمانی ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اس موقع پر کہا کہ یہ خوش آئند ہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار فوجداری نظام انصاف میں موثر اصلاحات کی جا رہی ہیں۔

انہوں نے وزارت قانون و انصاف کو تمام متعلقہ لوگوں اور اداروں کی مشاورت سے قانون سازی جلد مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی تاکہ عوام کو سستا اور فوری انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔

وزیراعظم نے ارکان پارلیمنٹ کو ہدایت کی کہ وہ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو فعال بنائیں تاکہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام لایا جا سکے۔



متعللقہ خبریں