کسانوں کی خوشحالی حکومت کی اولین ترجیجات میں شامل ہے: وزیراعظم عمران خان
اسلام آباد میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں پہلی مرتبہ زرعی شعبے میں اصلاحات لانے کیلئے ایک جامع حکمت عملی وضع کی گئی ہے
1712536
وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ زرعی شعبے کی جدت اور کسانوں کی خوشحالی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔زرعی شعبے کی بہتری کے حوالے سے اسلام آباد میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں پہلی مرتبہ زرعی شعبے میں اصلاحات لانے کیلئے ایک جامع حکمت عملی وضع کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں بروقت فیصلہ سازی کیلئے ایگری ڈیش بورڈ کا قیام معاون ثابت ہوگا۔وزیراعظم نے کہا کہ زرعی اصلاحاتی منصوبہ غذا ئی خود کفالت کے حصول کی جانب پہلا قدم ہوگا۔
متعللقہ خبریں
پاکستان، شمالی وزیرستان میں غیر ملکی شر پسندوں کے ساتھ پاک فوج کی جھڑپ
شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران لیفٹیننٹ کرنل محمد علی شوکت پانچ جوانوں سمیت شہید ہوگئے