اقوام متحدہ اجلاس،وزیراعظم عمران خان کی تقریراقوام متحدہ کےیوٹیوب چینل پرسب سےزیادہ دیکھی گئی

اتوار کو میڈیا رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں پاکستانی وزیراعظم عمران خان ویورشپ میں بڑے عالمی رہنمائوں کو ایک مرتبہ پھر پیچھے چھوڑ دیا

1710691
اقوام متحدہ  اجلاس،وزیراعظم عمران خان کی تقریراقوام متحدہ کےیوٹیوب چینل پرسب سےزیادہ دیکھی گئی

اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں عالمی رہنمائوں کی تقاریر میں وزیراعظم عمران خان ایک بار پھر سب پر بازی لے گئے، اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کی تقریر اقوام متحدہ کے یوٹیوب چینل پر سب سے زیادہ دیکھی گئی ہے، یہ مسلسل تیسرا سال ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں تقریر سب سے زیادہ دیکھی جاتی ہے، اقوام متحدہ آفیشل یوٹیوب چینل پر 2 روز میں وزیراعظم عمران خان کی تقریر کو دیکھنے والوں کی تعداد 4 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔

اتوار کو میڈیا رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں پاکستانی وزیراعظم عمران خان ویورشپ میں بڑے عالمی رہنمائوں کو ایک مرتبہ پھر پیچھے چھوڑ دیا، 25 ستمبر کو اقوام متحدہ آفیشل یوٹیوب چینل پر وڈیو اپ لوڈ ہونے کے بعد وزیراعظم عمران خان کے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں خطاب کو سب سے زیادہ دیکھا اور سنا گیا ہے

اور ویوز کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، اتوار اور پیر کی درمیانی شب تک 4 لاکھ 27847 سے زائد ویوز کے ساتھ وزیراعظم عمران خان پہلے نمبر پر رہے، بھارتی وزیراعظم مودی ایک لاکھ 77 ہزار ویوز کے ساتھ دوسرے، امریکی صدر جوبائیڈن 69 ہزار ویوز کے ساتھ تیسرے، چینی صدر 62 ہزار ویوز کے ساتھ چوتھے،

برطانوی وزیراعظم 47 ہزار ویوز کے ساتھ پانچویں، ایرانی صدر 45 ہزار ویوز کے ساتھ چھٹے، ترک صدر 27 ہزار ویوز کے ساتھ ساتویں نمبر پر رہے ہیں جبکہ نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کی تقریر کو 9 ہزار لوگوں نے دیکھا ہے، جرمنی، فرانس، روس، ملائیشیا اور آسٹریلیا کے سربراہان کی ویورشپ بھی کم رہی۔



متعللقہ خبریں