وزیراعظم عمران خان کازرعی مصنوعات کی پیداوار بڑھانےکےعزم کااعادہ

وہ آج ڈیرہ اسماعیل خان میں کاشتکاروں میں کسان کارڈز کی تقسیم، گومل زام ڈیم کے کمانڈ ایریا اور پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل کے بارانی تحقیقاتی مراکز کے افتتاح کے سلسلے میں ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے

1709964
وزیراعظم  عمران خان  کازرعی مصنوعات کی پیداوار بڑھانےکےعزم کااعادہ

وزیراعظم عمران خان نے بڑھتی ہوئی آبادی کی ضروریات پوری کرنے اور زرعی مصنوعات کی پیداوار میں اضافے کے لئے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

وہ آج ڈیرہ اسماعیل خان میں کاشتکاروں میں کسان کارڈز کی تقسیم، گومل زام ڈیم کے کمانڈ ایریا اور پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل کے بارانی تحقیقاتی مراکز کے افتتاح کے سلسلے میں ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے وفاقی سطح پر چنے اور پام آئل سمیت تمام اشیائے ضروریہ کی پیداوار کی مکمل منصوبہ بندی کی ہے۔وزیراعظم نے نشاندہی کی کہ یہ پہلی دفعہ ہے کہ دس ڈیموں کی تعمیر پر کام شروع کیا گیا ہے جس سے پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش میں اضافہ ہوگا۔عمران خان نے کہا کہ حکومت آبادی میں اضافے کو روکنے کے لئے ابتدائی تعلیم اور حفظان صحت کے بنیادی نظام پر بھی توجہ دے رہی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ ہم نے ملک میں قانون کی حکمرانی کے لئے جدوجہد کی ہے جس میں کامیاب ہوں گے، انہوں نے اپنی زندگی میں بہتری لانے کے لئے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خاتم النبین کی حیاتِ طیبہ اور تعلیمات سے سیکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمود خان نے کہا کہ غذائی تحفظ کی ایک پالیسی تیار کی گئی ہے جسے منظوری کے لئے جلد صوبائی کابینہ میں پیش کیا جائے گا۔



متعللقہ خبریں