کارپوریٹ سیکٹر کو دنیا میں برینڈ پاکستان متعارف کرانا چاہئے: صدر عارف علوی

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو یہاں مقامی ہوٹل میں ”لیڈرز ان اسلام آباد سمٹ“ سے خطاب کرتے ہوئے کیا

1709510
کارپوریٹ سیکٹر کو دنیا میں برینڈ پاکستان متعارف کرانا چاہئے: صدر عارف علوی

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ کوئی بھی قوم صرف وسائل کی بنیاد پر ترقی نہیں کرسکتی، قومیں اذہان کی روشن خیالی اور علم و شعور کی بنیاد پر ترقی کرتی ہیں، پاکستان نے اپنے سائنسدانوں کی ذہانت کے بل بوتے پر اٹیمی ملک کا درجہ حاصل کیا، کارپوریٹ سیکٹر کو دنیا میں برینڈ پاکستان متعارف کراناچاہئے، انسانی حقوق کا درس دینے والے مغربی ملک بے گھر مظلوم پناہ گزینوں کو سمندر میں مرنے کے لئے چھوڑ دیتے ہیں، پاکستان واحد ملک ہے جس نے بے لوث انداز میں40 لاکھ افغان مہاجرین کو کئی دہائیوں تک پناہ دی جبکہ پاکستان نے کامیابی سے دہشت گردی کا مقابلہ کیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو یہاں مقامی ہوٹل میں ”لیڈرز ان اسلام آباد سمٹ“ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ انسانی تاریخ کی ابتداءمیں ابلاغ انسانوں کے درمیان تعلقات کی بنیادبنا، انسانوں کے اکثر فیصلوں کی بنیاد بھی ابلاغ اور معلومات ہوتی ہیں، ہمارے آس پاس جھوٹی خبروں کی یلغار نظر آتی ہے، نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کی منسوخی میں جھوٹی خبر بنیاد بنی۔

صدر مملکت نے کہا کہ انسان کسی نہ کسی جگہ جانبداری کا مظاہرہ ضرور کرتا ہے، ہم یہ سمجھ رہے تھے کہ امریکہ ویتنام کی جنگ سے سبق سیکھ چکا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ریڈ کراس کے وفد نے آج میرے ساتھ ملاقات کی جس میں، میں نے ان سے اس خواہش کا اظہار کیا کہ دنیا میں جو کیفیت پیدا ہوئی ہے اس سے لوگوں کو نکالا جائے، صدر مملکت نے کہا کہ چنگیز اور ہلاکو خان کے دور میں اتنے لوگ نہیں مارے گئے جتنے 20 ویں اور 21 ویں صدی میں لوگ مارے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ زندگی میں انسان سیکھتا ہے اور حالات اس کو متاثر کرتے ہیں، ہمیں اپنے ساتھ ساتھ معاشرے کا بھی خیال رکھنا چاہئے، انسانی ذہن کیلئے ہر چیز اور ڈیٹا کا تجزیہ کرنا ممکن نہیں ہے، 70ءکی دہائی میں، میں خوش تھا کہ انسان ترقی کر رہا ہے اور امریکہ ویتنام سے نکل رہا ہے، 80ءکی دہائی میں سابق سوویت یونین افغانستان میں داخل ہوا اور 90ءکی دہائی میں امریکہ مشرق وسطیٰ اور عراق میں داخل ہوا۔ صدر مملکت نے کہا کہ جھوٹ کو سچ ثابت کرنے کیلئے فیک نیوز کا سہارا لیا جا رہا ہے، نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان فیک نیوز کے ذریعے منسوخ کیا گیا۔

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان نے 40 لاکھ سے زائد افغان مہاجرین کی میزبانی کی ہے جبکہ بحیرہ روم میں پناہ گزینوں کو ڈوبنے دیتے ہیں اور نصیحت ہمیں کرتے ہیں، کورونا وباءکے دوران حکومت اور عوام کے کردار کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کورونا کے دوران ہم نے بھرپور جذبہ کے ساتھ کام کیا جو ہماری طاقت بنی ہے،



متعللقہ خبریں