وزیر اعظم عمران خان نے طالبان سے مذاکرات کا سلسلہ شروع کر دیا

افغانستان میں موجودہ طالبان حکومت کو تسلیم کیا جانا انتہائی اہم قدم ہو گا

1707541
وزیر اعظم عمران خان نے طالبان سے مذاکرات کا سلسلہ شروع کر دیا

اطلاع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے افغان طالبان سے مذاکرات کا آغاز کردیا۔

عمران خان نے اپنی ٹویٹ میں لکھا ہے  کہ انہوں نے  تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے میں افغانستان کے پڑوسی ممالک کے رہنماؤں اور تاجکستان کے صدر  امام علی رحمن سے تفصیلی ملاقاتیں اور گفتگو کی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ افغان حکومت میں تاجک، ازبک اور ہزارہ برادری کی شمولیت کے لیے میں نے طالبان سے مذاکرات کا آغاز کردیا ہے، 40 سالہ تنازع کے بعد تمام اقوام پر مشتمل حکومت افغانستان میں امن و استحکام لائے گی، یہ نہ صرف افغانستان بلکہ پورے خطے کے مفاد میں ہوگا۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی 'اے پی پی' کے مطابق دوشنبے میں آر ٹی (عربی) چینل کو دیے گئے اپنے انٹرویو میں وزیر اعظم نے کہا کہ ‘افغانستان اس وقت ایک تاریخی دوراہے پر کھڑا ہے جو یا تو 40 سال کی جنگی صورتحال کے بعد استحکام کی طرف بڑھے گا یا پھر یہاں سے غلط سمت میں چلا گیا تو اس سے افراتفری، انسانی بحران، پناہ گزینوں کا ایک بڑا مسئلہ پیدا ہو سکتا ہے جو ایک بڑے مسئلے کی صورت اختیار کر سکتا ہے جس سے تمام ہمسایہ ممالک متاثر ہوں گے۔

عمران خان کا کہنا ہے کہ افغانستان میں موجودہ طالبان حکومت کو تسلیم کیا جانا بہت اہم قدم ہوگا جبکہ افغانستان کے تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ مل کر ایسی پالیسی تشکیل دے رہے ہیں کہ افغان حکومت کو کیا کرنا چاہیے کہ ہم سب ان کی حکومت کو تسلیم کر لیں۔

نہوں نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کا سربراہ اجلاس اس لحاظ سے اہم ہے کیونکہ اس میں افغانستان کے تقریباً تمام ہمسایہ ملک شریک ہیں، پورے خطے کے لیے اس وقت افغانستان سب سے اہم موضوع ہے۔



متعللقہ خبریں