افغانستان کو تنہا چھوڑنے پر سنگین نتائج سامنے آسکتے ہیں، وزیر اعظم عمران خان

پاکستان، افغانستان کی خودمختاری کا احترام کرتاہے اوروہاں پر امن کا خواہاں ہے

1707199
افغانستان کو تنہا چھوڑنے پر سنگین نتائج سامنے آسکتے ہیں، وزیر اعظم عمران خان

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ افغانستان کو اپنے رحم کو کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا۔

تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے میں وزیر اعظم عمران خان نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری کو افغانستان کا ساتھ دینا ہو گا، افغانستان کا مسئلہ سب کو مل کرحل کرنا ہوگا، افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت قائم ہو چکی ہے ، اس ملک کو  اس کے اپنے حال پر چھوڑا نہیں جاسکتا، ایسا کرنے کی صورت میں  مختلف بحران ایک ساتھ جنم لیں گے۔

وزیر اعظم نے  کہا کہ پاکستان، افغانستان کی خودمختاری کا احترام کرتاہے اوروہاں پر امن کا خواہاں ہے، پاکستان سمجھتا ہے افغان عوام اپنے فیصلے خود کریں ،  افغانستان کی حقیقت دنیا کو تسلیم کرنا ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں خطے میں عالمی چیلنجز کا سامناہے اور ہم نے ملکر ان مسائل سے نمٹنا ہے، موسمیاتی تبدیلی دنیا کیلئے بڑا چیلنج ہے، خطے پر عالمی حدت ،ماحولیاتی تبدیلی کےمنفی اثرات مرتب ہوئے، پاکستان میں ہم نے بہتر ماحول کے فروغ کے لیے شجرکاری مہم شروع کی، ہم نے ملک کے ہر اس  مقام پر شجر کاری  کی  جہاں سبزے کا نام و نشان تک نہیں تھا۔

 



متعللقہ خبریں