پاکستان، سعودی عرب کے ساتھ باہمی تعلقات کو گہری اہمیت دیتا ہے، صدرِ پاکستان

پاک سعودی عرب تعلقات مشترکہ عقیدے اور باہمی احترام پر مبنی ہیں

1698813
پاکستان، سعودی عرب کے ساتھ باہمی تعلقات کو گہری اہمیت دیتا  ہے، صدرِ پاکستان

صدر مملکت پاکستان  عارف علوی نے کا کہنا ہے  کہ پاکستان ،سعودی عرب کے ساتھ اپن باہمی  تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے   جو کہ مشترکہ مذہب اور باہمی احترام پر مبنی ہیں۔

صدر  نے بتایا کہ ہمارے  دیرینہ اور گہرے برادرانہ تعلقات کو باہمی مفاد کیلئے مزید مضبوط بننا لازمی  ہے،اور میں سمجھتا ہوں کہ دونوں ممالک کے باہمی  اقتصادی اور ثقافتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی گنجائش  موجود ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سعودی سفیرنواف بن سعید المالکی اور انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کے صدر ڈاکٹر ہتھل حمود العطیبی سے ملاقات کے دوران کیا۔

ڈاکٹر ہتھل حمود العطیبی نے گورننس اور تعلیمی معیار میں بہتری کیلئے انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کے نئے حکمت ِ عملی منصوبے  کے حوالے سے  صدر کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا  کہ  یونیورسٹی طلبا کو فاصلاتی تعلیم فراہم کرنے کے لئے ایک نیا شعبہ قائم کر رہی ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔ پاک سعودی عرب تعلقات مشترکہ عقیدے اور باہمی احترام پر مبنی ہیں۔برادر ممالک کے مابین اقتصادی اور ثقافتی تعلقات مزید مستحکم کرنے کی صلاحیت موجود ہے، اعلیٰ سطحی دوطرفہ تبادلے دونوں برادر ممالک کو مزید قریب لائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  مئی 2021 ء میں وزیر اعظم پاکستان کے دورہ سعودی عرب ، جولائی 2021 ء میں سعودی وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان سے دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ ملا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایچ ای سی کی نئی پالیسی جامعات میں منشیات کا استعمال روکنے، طلبہ کو صحت مند اور فعال ماحول فراہم کرنے میں مدد دے گی۔



متعللقہ خبریں