وزیراعظم عمران خان آج اپنی حکومت کے تین سال مکمل ہونے پرکارکردگی رپورٹ کا اجراء کرینگے

وزیراعظم عمران خا ن آج کنونشن سنٹر اسلام آباد میں تین سالہ کارکردگی رپورٹ کااجراء کرینگے جس میں نیاپاکستان کے تصورکے تحت عام آدمی کی سہولت کے لئے ہروزارت اورڈویژن کی کوششوں سے آگاہ کیاجائے گا

1697503
وزیراعظم عمران خان  آج اپنی حکومت کے تین سال مکمل ہونے پرکارکردگی رپورٹ کا اجراء کرینگے

اپنے عہدے کے تین سال کی مدت مکمل ہونے پر وزیراعظم عمران خان آج اپنی حکومت کے پائیدارمعیشت کے سفر ، ترقی وفلاحی منصوبوں کے شعبوں میں نمایاں کامیابیوں کواجاگرکرینگے۔

وزیراعظم عمران خا ن آج کنونشن سنٹر اسلام آباد میں تین سالہ کارکردگی رپورٹ کااجراء کرینگے جس میں نیاپاکستان کے تصورکے تحت عام آدمی کی سہولت کے لئے ہروزارت اورڈویژن کی کوششوں سے آگاہ کیاجائے گا۔رپورٹ2018-21ء کو چودھری فواحسین کی سرپرستی میں وزارت اطلاعات ونشریات نے تیارکیاہے جس میں کروناوائرس کے نتیجے میں بین الاقوامی معاشی کسادبازاری کے باوجود حاصل کی جانے والی حکومتی کامیابیوں پرتوجہ مرکز کی گئی ہے۔دوسواکاون صفحات پرمشتمل رپورٹ انفوگرافکس اورمتعلقہ اعدادوشمارکے ذریعے چوالیس اداروں کی کامیابیوںکاخاکہ پیش کیاگیاہے جن میں وزارتیں، ڈویژن اورادارے شامل ہیں۔اگست2018ء میں اقتدارمیں آنے والی پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کوورثے میں ان گنت چیلنج ملے تھے تاہم تین سال کے دوران ترقی کے سفرمیں حکومت نے کئی کامیابیاں حاصل کیں۔حال ہی میں دی اکانومسٹ نے پاکستان کوکروناوباء سے نمٹنے کی کارکردگی کے حوالے سے دنیا کاتیسرابہترین ملک قراردیاتھا۔عام آدمی کی ترقی کے لئے حکومت نے نیاپاکستان ہائوسنگ پروگرام، احساس پروگرام اور کامیاب جوان پروگرام جیسے منصوبے شروع کئے۔قانون سازی کے شعبے میں چون قوانین کانفاذ کیاگیا۔یہ رپورٹ ڈائریکٹوریٹ آف الیکٹرانک میڈیااینڈپبلی کیشن کی سرکاری ویب سائٹ پر عوام کے لئے دستیاب ہے۔



متعللقہ خبریں