پُرامن اور مستحکم افغانستان پاکستان اور خطے کے لیے انتہائی اہم ہے: وزیراعظم عمران خان

وزیر اعظم آفس سے بدھ کو جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کو بدھ کو ہالینڈ کے وزیر اعظم مارک روٹے نے ٹیلی فون کیا اورافغانستان کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا

1693736
پُرامن اور مستحکم افغانستان پاکستان اور خطے کے لیے انتہائی اہم ہے: وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم نے کہا ہے کہ ایک پرامن اور مستحکم افغانستان پاکستان اور خطے کے لیے انتہائی اہم ہے، تمام افغانوں کے حقوق کے تحفظ کے ساتھ ساتھ حفاظت بھی انتہائی اہم ہے۔ ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم عمران خان نے ہالینڈ کے وزیر اعظم کی طرف سے ٹیلی فونک رابطہ پر گفتگو کے دوران کیا۔

وزیر اعظم آفس سے بدھ کو جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کو بدھ کو ہالینڈ کے وزیر اعظم مارک روٹے نے ٹیلی فون کیا اورافغانستان کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان افغان پیش رفت کو قریب سے دیکھ رہا ہے اور علاقائی اور بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ رابطے میں ہے۔

وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ ایک پرامن اور مستحکم افغانستان پاکستان اور خطے کے لیے انتہائی اہم ہے۔ وزیر اعظم نے مزید کہا کہ تمام افغانوں کے حقوق کے تحفظ کے ساتھ ساتھ حفاظت بھی انتہائی اہم ہے۔

وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ ایک جامع سیاسی تصفیہ ہی آگے بڑھنے کا بہترین راستہ ہے۔ عالمی برادری کے لیے یہ ضروری تھا کہ وہ افغانستان کے لوگوں کی معاشی طور پر مدد کرے اور تعمیر نو میں مدد کرے۔

وزیراعظم نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ پاکستان سفارتی عملے اور بین الاقوامی اداروں کے عملے اور دیگر افراد کو افغانستان سے نکالنے میں سہولت فراہم کر رہا ہے۔ ہالینڈ کے وزیراعظم نے انخلا کی کوششوں کے لیے پاکستان کی مدد اور سہولت پر وزیر اعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا۔ دونوں رہنمائوں نے دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید بڑھانے پر بھی اتفاق کیا۔



متعللقہ خبریں