کابینہ کی جوان پروگرام کے تحت نوجوانوں کو قرضوں کے لئے تین سو پندرہ ارب روپے کی منظوری

یہ بات اطلاعات و نشریات کے وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین نے منگل کے روز اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے کابینہ کے اجلاس میں ہونے والے فیصلوں کے حوالے سے صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہی

1685255
کابینہ کی جوان پروگرام کے تحت نوجوانوں کو قرضوں کے لئے تین سو پندرہ ارب روپے کی منظوری

وفاقی کابینہ نے موجودہ مالی سال کے دوران کامیاب جوان پروگرام کے تحت نوجوانوں کو قرضوں کے لئے تین سو پندرہ ارب روپے تقسیم کرنے کی منظوری دی ہے۔

یہ بات اطلاعات و نشریات کے وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین نے منگل کے روز اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے کابینہ کے اجلاس میں ہونے والے فیصلوں کے حوالے سے صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہی۔فواد چوہدری نے کہا کہ تقریباً چالیس لاکھ نوجوان اپنے کاروبار قائم کرکے اس اقدام سے مستفید ہوں گے جس کے نتیجے میں ملک کی معیشت مضبوط ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ اس پروگرام میں نوجوان صحافیوں کو بھی شامل کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ کابینہ کو بتایا گیا کہ سعودی عرب میں قید تئیس پاکستانی قیدی وطن واپس پہنچے گئے ہیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم نے واضح احکامات دیئے ہیں کہ دفتر خارجہ کے عملے کی کارکردگی کو بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی تسلی کے حوالے سے جانچا جائے گا۔



متعللقہ خبریں