لوگ کورونا وائرس کی چوتھی لہرکی روک تھام کیلئے احتیاطی تدابیر پرسختی سے عمل کریں: عمران خان

اتوار کے روز لائیو ٹی وی پروگرام" آپ کا وزیراعظم۔آپ کے ساتھ" میں لوگوں سے ٹیلی فون پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چوتھی لہر میں کورونا کی بھارتی قسم شامل ہے جو انتہائی مہلک ہے اور تیزی سے پھیلتی ہے

1683942
لوگ کورونا وائرس کی چوتھی لہرکی روک تھام کیلئے احتیاطی تدابیر پرسختی سے عمل کریں: عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے لوگوں پر زور دیا ہے کہ وہ کورونا وائرس کی چوتھی لہر کی روک تھام کیلئے احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں اور خاص طورپر ماسک نہیں۔

اتوار کے روز لائیو ٹی وی پروگرام" آپ کا وزیراعظم۔آپ کے ساتھ" میں لوگوں سے ٹیلی فون پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چوتھی لہر میں کورونا کی بھارتی قسم شامل ہے جو انتہائی مہلک ہے اور تیزی سے پھیلتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پر ہجوم مقامات پر ماسک پہننے سے وائرس کے پھیلاؤ کو ساٹھ سے ستر فیصد تک روکا جا سکتا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ اب تک تین کروڑ لوگوں کو ویکسین لگائی جا چکی ہے اور حکومت باقی آبادی کو جلد ویکسین لگانے کیلئے بھر پور کوشش کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت اس بات کو یقینی بنائے گی کہ ملک میں ویکسین کی کوئی قلت نہ ہو۔ تاہم انہوں نے کہا کہ حکومت معیشت اور لوگوں کے روزگار کے تحفظ کیلئے مکمل لاک ڈاؤن کی بجائے سمارٹ لاک ڈاؤن کی حکمت عملی جاری رکھے گی۔



متعللقہ خبریں