پاکستان نے 46 افغان فوجی و پولیس اہلکاروں کی پناہ کی درخواست منظور کر لی

افغان فوجی و پولیس اہلکاروں کو خورد و نوش، قیام اور ضروری طبّی امداد جیسی سہولیات فراہم کی گئی ہیں اور معینہ مدت کے بعد ان افراد کو افغانستان حکومت کے حوالے کر دیا جائے گا: آئی ایس پی آر

1680302
پاکستان نے 46 افغان فوجی و پولیس اہلکاروں کی پناہ کی درخواست منظور کر لی

پاکستان نے 46 افغان فوجیوں اور سرحدی پولیس اہلکاروں کو بحیثیت پناہ گزین پاکستان میں محفوظ داخلے کی اجازت دے دی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ' آئی ایس پی آر 'کی طرف سے  جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ افغانستان سکیورٹی فورسز کے اہلکار کل شام صوبہ خیبر پختون خوا سے منسلک قصبے آراندو  کی سرحد پر پہنچے۔

بیان کے مطابق 46 فوجیوں اور پولیس اہلکاروں نے ملکی حالات کے سبب پاکستان۔افغانستان بین الاقوامی سرحد پر فرائض کو جاری  نہ رکھ سکنے کی وجہ سے پاک فوج سے بحیثیت پناہ گزین  محفوظ داخلے کا مطالبہ کیا تھا۔

پاک فوج نے افغان حکام کے ساتھ رابطے کے بعد 5 فوجی افسران سمیت افغانستان کے فوجی و پولیس اہلکاروں کو بحیثیت پناہ گزین پاکستان میں محفوظ داخلے کی اجازت دینے کا اعلان کیا تھا۔

آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق افغان فوجی و پولیس اہلکاروں کو خورد و نوش، قیام اور ضروری طبّی امداد فراہم کی گئی ہے اور معینہ مدت کے بعد ان افراد کو افغانستان حکومت کے حکام کے حوالے کر دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان نے یکم جولائی کو بھی اس سے مشابہہ شکل میں 35 افغان فوجیوں کو محفوظ داخلے کی اجازت دی تھی۔

افغانستان میں امن مرحلہ مبہم  حالت میں ہے اور سکیورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان شدید جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔



متعللقہ خبریں