آزدی کشمیر کے لیے کشمیری عوام نے عظیم قربانیاں دی ہیں، عمران خان

، اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں انشااللہ ریفرنڈم ہوگا اور کشمیری اپنے مستقبل کا خود  فیصلہ کریں گے

1679207
آزدی کشمیر کے لیے کشمیری عوام نے عظیم قربانیاں دی  ہیں، عمران خان

کے علاقے تراڑ کھل میں ایک  جلسے سے خطاب  میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کشمیریوں نے  حصولِ  آزادی کی خاطر عظیم  قربانیاں دیں ہیں  اور  یہبار ہا  اپنی آزادی کے لیے کھڑے ہوئے ۔

انہوں نے بتایا کہ مجھے  یقینِ کامل  ہے کہ کشمیریوں کی قربانیاں ضائع نہیں ہوں گی، کہا جارہا ہے کہ میں آزاد کشمیر کو صوبہ بنانا چاہتا ہوں یہ بات کہاں سے  نکلی  مجھے علم نہیں ، اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں انشااللہ ریفرنڈم ہوگا اور کشمیری اپنے مستقبل کا خود  فیصلہ کریں گے، یہ واضح طور پر  ہندوستان کے ساتھ نہیں بلکہ پاکستان کے ساتھ رہنے کا بھر پور  مظاہرہ کریں گے۔

عمران خان نے کہا  کہ ابھی سے الیکشن میں دھاندلی کا شور مچایا جارہا ہے، ن لیگ نے آج تک کوئی کام ایمانداری سے نہیں کیا، آزاد کشمیر میں آپ کی حکومت ہے، عملہ آپ کا ہے، الیکشن کمیشن آپ کا اور آپ کی پسند کا ہے، تو دھاندلی ہم کیسے کریں گے، ہم دو ٹوک کہہ سکتے  ہیں کہ  الیکشن ہارنے کے بعد ن لیگ دھاندلی کا رونا روئے گی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا ہم ایک سال سے کہہ رہے ہیں الیکشن سسٹم ٹھیک کریں، لیکن اپوزیشن کوئی جواب نہِیں دیتی، ٹیکنالوجی میں فوری رزلٹ آجاتا ہے ،ووٹ چوری نہیں ہوتے۔

عمران خان نے مزید کہا کہ پچھلی حکومتوں کا دور دیکھ لیں اور ہمارا دور دیکھ لیں، نواز شریف نے مودی کو شادیوں پر بلایا، زرداری کو پیسہ بنانے سےوقت ملتا توکشمیر کی بات کرتا، میری سب سے پہلے کوشش ہوگی کہ آزاد کشمیر میں غربت کم کروں، کھانے پینے کی چیزوں میں  ہم سبسڈی دیں گے۔

 



متعللقہ خبریں