پاکستان کی پرامن اور متحد افغانستان کو متواتر تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی

یہ یقین دہانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے منگل کے روز دوشنبے میں اپنے افغان ہم منصب حنیف اتمر سے گفتگو کرتے ہوئے کرائی جنہوں نے وزیر خارجہ سے شنگھائی تعاون کونسل کے وزرائے خارجہ کی اجلاس کے موقع پر ملاقات کی

1674932
پاکستان کی پرامن اور متحد افغانستان کو متواتر تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی

پاکستان نے پرامن اور متحد افغانستان کو متواتر تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

یہ یقین دہانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے منگل کے روز دوشنبے میں اپنے افغان ہم منصب حنیف اتمر سے گفتگو کرتے ہوئے کرائی جنہوں نے وزیر خارجہ سے شنگھائی تعاون کونسل کے وزرائے خارجہ کی اجلاس کے موقع پر ملاقات کی۔

ملاقات میں دونوں وزرائے خارجہ نے افغانستان میں تازہ ترین صورتحال اور افغان مسئلے کے حل کے بارے میں گفتگو کی۔نیٹو افواج کی انخلا کے پیش نظر شاہ محمود قریشی نے افغان رہنماؤں پر زور دیا کہ وہ بات چیت کے ذریعے مسئلے کا جلد از جلد حل تلاش کریں تاکہ افغانستان میں امن، استحکام اور خوشحالی لائی جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ افغان رہنماؤں کو اس تاریخی موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کثیرجہتی اور جامع سیاسی مذاکرات کے ذریعے حتمی حل نکالنا چاہیے ۔



متعللقہ خبریں