وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی امریکی ہم منصب سے اہم گفتگو

پاکستان، امریکہ کے ساتھ دو طرفہ تجارت، سرمایہ کاری اور دو طرفہ اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کا متمنی ہے

1673107
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی امریکی ہم منصب سے اہم گفتگو

وزیر خارجہ پاکستان  شاہ محمود قریشی نے  امریکی ہم منصب انتھونی بلکن کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت  جس دوران  انخلا کے بعد افغانستان کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

اس  گفتگو میں دو طرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال گیا۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان، امریکہ کے ساتھ گہرے دو طرفہ اقتصادی تعاون، علاقائی روابط کے فروغ اور علاقائی امن کے حوالے سے دو طرفہ تعاون پر محیط، وسیع البنیاد اور طویل المدتی تعلقات کے قیام پر پُرعزم ہے۔

انہوں نے وزیراعظم عمران خان کے جیو اکنامک نقطہ نظر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان، امریکہ کے ساتھ دو طرفہ تجارت، سرمایہ کاری اور دو طرفہ اقتصادی تعاون کے فروغ کا خواہاں ہے۔ انہوں نے علاقائی امن و استحکام کیلئے پاکستان اور امریکہ کے مابین  دو طرفہ مضبوط روابط اور اعلیٰ سطحی مذاکرات کی ضرورت پر بھی  زور دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں قیام امن کے حوالے سے دونوں ممالک کے نکتہ نظر میں مماثلت خوش آئند ہے۔ پاکستان، افغانستان میں قیام امن کیلئے امریکہ کے ساتھ بااعتماد شراکت دار کے طور پر مخلصانہ کاوشیں جاری رکھنے پر اٹل  ہے۔  لیکن تمام متعلقہ ادا کاروں کی  یہ ذمہ داری ہے کہ  یہ  افغان گروہوں پر جامع مذاکرات کے ذریعے، افغان مسئلے کے سیاسی حل کی ضرورت پر زور دیں۔

قریشی  نے کورونا وبا کے پھیلاؤکا سد باب  کرنے کے لیے  امریکی  معاونت پراپنے ہم منصب  کا شکریہ ادا کیا۔

دونوں وزرائے خارجہ نے افغان امن عمل میں بامقصد پیش رفت کے حصول کی خاطر، دو طرفہ روابط اور تعاون کے فروغ کی  ضرورت پر زور دیا۔



متعللقہ خبریں