پاک چین سدابہارشراکت داری امن،ترقی، خوشحالی کیلئے مضبوط بنیاد فراہم کرتی ہے:وزیراعظم عمران خان
وہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنااورعالمی سیاسی جماعتوں کے سربراہی اجلاس سے آن لائن خطاب کررہے تھے۔وزیراعظم نے عالمی امن کے تحفظ ،عالمی ترقی میں معاون کردار اوربین الاقوامی نظام برقرار رکھنے کے لئےچین کی کوششوں میں پاکستان کی حمایت کااعادہ کیا
وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ عالمی وعلاقائی سطح پرپیچیدہ اورعمیق تبدیلیوں کے دور میں پاک چین سدابہار،تذویراتی شراکت دار ی،امن ،ترقی اورخوشحالی کے لئے ایک مضبوط بنیاد فراہم کرتی ہے۔
وہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنااورعالمی سیاسی جماعتوں کے سربراہی اجلاس سے آن لائن خطاب کررہے تھے۔وزیراعظم نے عالمی امن کے تحفظ ،عالمی ترقی میں معاون کردار اوربین الاقوامی نظام برقرار رکھنے کے لئے چین کی کوششوں میں پاکستان کی حمایت کااعادہ کیا۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان نے ابھرتے ہوئے عالمی اورعلاقائی ماحول کے تناظرمیں اپنی ترجیحات کو جغرافیائی سیاست سے جغرافیائی معیشتوں میں ازسرنومتعین کیاہے۔عمران خان نے کہاکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ اقتصادی ہم آہنگی اور علاقائی رابطوں پرتوجہ مرکوزکرتے ہوئے پاکستان کی اس جیواکنامک ترجیح کی کاوشوں کو تقویت دیتاہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان اورچین آہنی برادر ہیں اور وہ اپنے بنیادی مفادات کے امورپر ایک دوسرے کی حمایت کرتے ہیں۔