عمران خان کی پاکستان کو کووڈ۔19 کی وبا کے خلاف موثر حکمت عملی مرتب کرنے پر مبارکباد

بدھ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے این سی او سی کے اراکین ، احساس پروگرام کی ٹیم اور سٹیٹ بینک آف پاکستان کی موثر حکمت عملی پر مبارکباد دینے کے ساتھ ساتھ اللہ تعالیٰ کی خصوصی رحمت پر ر ب کا شکر ادا کیا ہے

1671230
عمران خان کی پاکستان کو کووڈ۔19 کی وبا کے خلاف موثر حکمت عملی مرتب کرنے پر مبارکباد

وزیراعظم عمران خان نے نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سنٹر (این سی اوسی) کے اراکین ، احساس کی ٹیم اور سٹیٹ بینک آف پاکستان کو کووڈ۔19 کی وبا کے خلاف موثر حکمت عملی مرتب کرنے پر مبارکباد دی ہے۔

بدھ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے این سی او سی کے اراکین ، احساس پروگرام کی ٹیم اور سٹیٹ بینک آف پاکستان کی موثر حکمت عملی پر مبارکباد دینے کے ساتھ ساتھ اللہ تعالیٰ کی خصوصی رحمت پر ر ب کا شکر ادا کیا ہے۔

وزیراعظم نے اپنے ٹویٹ میں معروف عالمی جریدے اکانومسٹ کی “گلوبل نارمیلسی انڈیکس ” بھی شیئر کیا ہے جس میں کورونا وائرس کی وبا کے بعد بحالی کے حوالے سے دنیا بھر کے مختلف ممالک کی کارکردگی کی درجہ بندی کی گئی ہے۔ اکانومسٹ نے کووڈ۔19 کی وبا کے حوالے سے موثر حکمت عملی مرتب کرنے پر پاکستان کو بہترین کارکردگی کامظاہرہ کرنے والے ممالک کی فہرست میں شامل کیا ہے۔

اکانومسٹ جریدے نے وبا سے قبل کی صورتحال پر واپسی کے حوالے سے دنیا کے 50 ممالک کی درجہ بندی کی ہے اور 84.4 سکور کے ساتھ پاکستان تیسرا ملک ہے جس کی حکمت عملی موثر ترین رہی ہے۔ پاکستان کا ہمسایہ ملک بھارت 46.5 سکور کے ساتھ انتہائی آخری ممالک میں شامل ہے اور اس کی 48 ویں پوزیشن ہے۔

اعدادو شمار کے مطابق چین کا سکور 72.9 اور اس کی 19 ویں پوزیشن ہے جبکہ امریکا 72.8 سکور کے ساتھ 20 ویں پوزیشن پر ہے۔ اکانومسٹ نے وبا سے قبل کی صورتحال کی بحالی کے حوالے سے درجہ بندی کرتے ہوئے کورونا وائرس کی وبا سے قبل کی صورتحال پر واپسی کا اوسط سکور 66.6 مقرر کیا ہے۔



متعللقہ خبریں