پاکستان نے دعووں کی تردید کر دی: اسرائیل کا دورہ نہیں کیا گیا

پاکستان کے اُصولی موقف میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والی خبریں غیر حقیقی اور خودساختہ ہیں

1666557
پاکستان نے دعووں کی تردید کر دی: اسرائیل کا دورہ نہیں کیا گیا

پاکستان وزارت خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری نے وزیر اعظم عمران خان کے سابقہ مشیر سیّد ذوالفقار بخاری کے دورہ اسرائیل کے بارے میں دعووں کی تردید کی ہے۔

چوہدری نے بعض ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والی خبروں کو غیر حقیقی اور خودساختہ قرار دیا اور کہا ہے کہ اسرائیل کا ایسا کوئی دورہ نہیں کیا گیا۔

انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان کے اُصولی موقف میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ اسلام آباد نے ہمیشہ 1967 سے قبل کی اور بیت المقدس کے دارالحکومت والی فلسطینی حکومت پر مبنی دو حکومتی حل کی حمایت کی ہے۔



متعللقہ خبریں