پاکستان، دہشت گردوں کی بچھائی گئی بارودی سرنگ سے سپاہی شہید

دہشت گردوں کی گرفتاری  کے لئے علاقے میںکاروائی  شروع کر دی  گئی

1665941
پاکستان، دہشت گردوں کی بچھائی گئی بارودی سرنگ سے سپاہی شہید

بلوچستان کے علاقے ہوشاب میں دہشت گردوں کی طرف سے بچھائی گئی بارودی سرنگ دھماکے میں ایف سی کا جوان کفایت اللہ شہید ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے ہوشاب کے قریب شپک کے مقام پر بارودی سرنگ بچھا رکھی تھی جس سے واٹر باؤزر ٹکرا گیا، دھماکے میں ایف سی کا جوان کفایت اللہ شہید ہوگیا۔

 سپاہی کفایت اللہ کا تعلق سبی کے علاقے سے ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کی گرفتاری  کے لئے علاقے میںکاروائی  شروع کر دی  گئی  ہے۔

 



متعللقہ خبریں