امریکی انخلا کے شیڈول کے اعلان نے طالبان پر ہمارے اثرِ رسوخ کو معدوم کر دیا ہے، عمران خان

افغان سلسلہ امن مذاکرات کو کسی معاہدے  تک پہنچانے کے معاملے میں  حکومتِ پاکستان   نے طالبان کو مذاکرات کو واپس لوٹنے    کے لیے آمادہ کرنے میں ہر ممکنہ کوششیں صرف کی ہیں

1665139
امریکی انخلا کے شیڈول کے اعلان نے طالبان پر ہمارے اثرِ رسوخ کو معدوم کر دیا ہے، عمران خان

وزیر اعظم پاکستان  عمران خان   کا کہنا ہے کہ  متحدہ امریکہ کی جانب سے افغانستان سے فوجیوں کے انخلا کے لیے شیڈو ل وضع کیے جانے کے  بعد  ہمارے  طالبان پر اثرِ رسوخ میں کمزور ی آئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ افغان سلسلہ امن مذاکرات کو کسی معاہدے  تک پہنچانے کے معاملے میں  حکومتِ پاکستان   نے طالبان کو مذاکرات کو واپس لوٹنے    کے لیے آمادہ کرنے میں ہر ممکنہ کوششیں صرف کی ہیں تا ہم ، امریکی انخلا کے آغاز کے بعد سے ہمارا  طالبان پر اثرِ رسوخ  معدوم ہوا ہے۔

نیو یارک ٹائمز کو آن لائن انٹرویو دیتے ہوئے وزیر اعظم نے  اس کی وجہ کو  امریکی انخلا کی تاریخ  سے وابستہ کرتے ہوئے بتایا کہ ’’ طالبانوں نے  بنیادی طور پر اس عمل کے اپنی فتح ہونے کا دعوی کیا ہے، یہ سمجھتے ہیں کہ ہم جنگ جیت چکے ہیں، لہذا ان پر دباؤ ڈالنے کی ہماری اہلیت میں  ان کے اپنے آپ کو زیادہ طاقتور تصور کرنے کے احساس ک باعث گراوٹ   آئی ہے۔ ‘‘

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے اسوقت  طالبان کو کسی فوجی فتح کا اعلان نہ  کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہےاگر انہوں نے  اجتماعی فتح کا اعلان کیا تو  پھر یہ طویل مدت تک جاری رہنے والی خانہ جنگی مفہوم   پیدا کرے گا اور اس خانہ جنگی سے افغانستان کے بعد سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک پاکستان ہو گا۔

اس سبب سے مہاجرین کے کسی نئے ریلوں کی آمد  کا ڈر ہونے کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے بتایا کہ  اسوقت ہمارا ملک تیس لاکھ افغان مہاجرین کا بوجھ اٹھانے  میں مشکلات سے دو  چار ہے۔

طالبانوں کے خلاف فوجی کاروائی کے علاوہ ہر اقدام اٹھانے کی توضیح کرنے والے  عمران خان کا کہنا تھا کہ

اگر طالبان نے فوجی کاروائی کے ذریعے افغانستان پر قبضہ کرنے کی کوشش کی تو ہم اپنی سرحدیں بند کر دیں گے۔  ہم  نے پہلے سی فرنٹ لائن پر باڑ لگا دی ہے، کیونکہ ہم کسی جنگ میں  شمولیت کے خواہاں نہیں اور نہ ہی مزید مہاجرین  کو آنے دیں گے۔

انہوں نے طالبان کے   افغانستان پر قبضہ کرنے کی صورت میں انہیں تسلیم  کرنے یا نہ کرنے کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ ’افغان عوام جس حکومت کا بھی تعین کرے گی ، پاکستان  صرف اور صرف اسی حکومت کو تسلیم کرے گا۔ ‘

 



متعللقہ خبریں