پاکستان میں کورونا کی صورتحال میں بہتری کا عمل جاری

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 46ہزار269کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جب کہ 2 ہزار 38 مریض صحتیاب بھی ہوئے

1661099
پاکستان میں کورونا کی صورتحال میں بہتری کا عمل جاری

پاکستان میں کوروناوائرس سے مزید 27 افراد چل بسے جس کے بعد ملک میں مجموعی جانی نقصان  21 ہزار 940ہوگئی۔

اسی دورانیہ میں 1 ہزار 282نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، جس کے بعد ملک میں کورونا کے تصدیق شدہ  واقعات کی تعداد 9 لاکھ 50ہزار سے  تجاوز کر گئی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 46ہزار269کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جب کہ 2 ہزار 38 مریض صحتیاب بھی ہوئے۔

اب تک 8 لاکھ 89 ہزار 787 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ2 ہزار 296 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔



متعللقہ خبریں