انتخابات میں شفافیت کے لئے ٹیکنالوجی کا استعمال وقت کی اہم ضرورت ہے: وزیر اطلاعات و نشریات

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ انتخابات میں شفافیت کے لئے ٹیکنالوجی کا استعمال وقت کی اہم ضرورت ہے، راولپنڈی، ملتان اور پنجاب بار کونسل نے اپنے انتخابات ای وی ایم پر کروانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے

1655975
انتخابات میں شفافیت کے لئے ٹیکنالوجی کا استعمال وقت کی اہم ضرورت ہے: وزیر اطلاعات و نشریات

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ انتخابات میں شفافیت کے لئے ٹیکنالوجی کا استعمال وقت کی اہم ضرورت ہے، حکومت بار ایسوسی ایشنز کی فلاح و بہبود کے لئے کوشاں اور پرعزم ہے، بار ایسوسی ایشنز کی سیاست آزادانہ ہونی چاہئے، حکومت اور سیاسی جماعتوں کی اس میں کوئی مداخلت نہ ہو، ملکی مفاد بار ایسوسی ایشنز سمیت ہم سب کے لئے مقدم ہے، انصاف لائرز فورم کے مسائل سے آگاہ ہیں، ان کے حل کے لئے بھرپور کاوشیں کی جائیں گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے انصاف لائرز فورم راولپنڈی اسلام آباد کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ انتخابات میں شفافیت کے لئے ٹیکنالوجی کا استعمال وقت کی اہم ضرورت ہے، راولپنڈی، ملتان اور پنجاب بار کونسل نے اپنے انتخابات ای وی ایم پر کروانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے، دیگر بار ایسوسی ایشنز بھی ٹیکنالوجی کے استعمال سے استفادہ کر سکتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری سیاست عمران خان سے وابستہ ہے، پی ٹی آئی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی تو سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان وکلاءکو قرضوں کی فراہمی کے لئے اسٹیٹ بینک سے بات ہوئی ہے، کامیاب نوجوان پروگرام کے تحت نوجوان وکلاءکو 10 لاکھ روپے تک قرضہ فراہم کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی نیا پاکستان ہائوسنگ سکیم میں بھی وکلاءکو شامل کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ چوہدری فواد حسین نے کہا کہ وکلاءکو صحت کارڈز کی فراہمی کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔



متعللقہ خبریں