بلوچستان میں آپریشن،پاک فوج کا جوان شہید

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ  نے بتایا ہے کہ بلوچستان کے ضلع خاران میں انٹلیجنس پر مبنی آپریشن  کے دوران فرنٹیئر کورپس کا ایک فوجی شہید ہوگیا

1656285
بلوچستان میں آپریشن،پاک فوج کا جوان شہید

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ  نے بتایا ہے کہ بلوچستان کے ضلع خاران میں انٹلیجنس پر مبنی آپریشن  کے دوران فرنٹیئر کورپس کا ایک فوجی شہید ہوگیا۔

آئی ایس پی آر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ  حفاظتی قوتوں نے ہلمرگ میں آپریشن کیا جس کے دوران بے گناہ شہریوں کے ساتھ ساتھ  حفاظتی قوتوں کے خلاف دہشت گردی کی مختلف کارروائیوں میں ملوث دو دہشتگرد ہلاک اور بھاری مقدار میں اسلحہ  گولہ بارود برآمد کرلیا گیا ہے۔

مزید بتایا گیا کہ فائرنگ کے تبادلے میں فرنٹیئر کورپس بلوچستان کا ایک سپاہی جس کی شناخت فدا الرحمٰن کے نام سے ہوئی ہے شہید ہو گیا۔

واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں بلوچستان میں دو الگ الگ حملوں میں چار فوجی شہید اور 8 زخمی ہوچکے ہیں



متعللقہ خبریں