صدر عارف علوی کا جھوٹی خبریں پھیلانے کے رجحان کی حوصلہ شکنی کرنے پر زور

وہ چیئرمین پیمرا محمد سلیم بیگ سے منگل کے روز اسلام آباد میں گفتگو کررہے تھے ۔صدر نے کہاکہ میڈیا کو اخلاقی اقدار کے فروغ میں کردارادا کرنا چاہیے اور غلط اطلاعات پھیلانے سے اجتناب کرناچاہیے

1654548
صدر  عارف علوی کا جھوٹی خبریں پھیلانے کے رجحان کی حوصلہ شکنی کرنے پر زور

صدر عارف علوی نے جھوٹی خبروں کی حوصلہ شکنی کرنے پر زوردیا ہے کیونکہ اس سے معاشرے میں افراتفری پھیلتی ہے اورلوگوں کو گمراہ کیاجاتا ہے ۔

وہ چیئرمین پیمرا محمد سلیم بیگ سے منگل کے روز اسلام آباد میں گفتگو کررہے تھے ۔صدر نے کہاکہ میڈیا کو اخلاقی اقدار کے فروغ میں کردارادا کرنا چاہیے اور غلط اطلاعات پھیلانے سے اجتناب کرناچاہیے ۔

انہوں نے پیمرا پرزوردیا کہ اطلاعات ، تعلیم اورانٹرنیٹ کے معیار کو اصلاحات کی آزادانہ اور باآسانی رسائی کے ذریعے بہتر بنائیں۔انہوں نے کہاکہ جھوٹی خبریں پھیلانا اسلام کی روح کے منافع ہے اور میڈیا کے ایڈورٹوریل بورڈ اور علما کی ذمہ داری ہے کہ جھوٹی خبروں کے مسئلے میں لوگوں کی رہنمائی کریں۔چیئرمین پیمر نے سالانہ رپورٹ 20-2019 صدر کو پیش کیا اور ان کو آزاد اور غیرجانب دارالیکٹرانک میڈیا کو فروغ دینے میں اپنے ادارے کے کردار کے بارے میں بتایا ۔



متعللقہ خبریں