وزیراعظم کاافغان امن اور مفاہمتی عمل کیلئے پاکستان کے بھرپور تعاون کااعادہ

برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن کے ساتھ ٹیلی فون پربات چیت میں عمران خان نے کہاکہ افغان تنازعہ کاکوئی فوجی حل نہیں اور سیاسی مذاکرات ہی پیشرفت کاواحدراستہ ہیں

1653695
وزیراعظم کاافغان امن اور مفاہمتی عمل کیلئے پاکستان کے بھرپور تعاون کااعادہ

وزیراعظم عمران خان نے افغانوں کی سرپرستی میں ان ہی کے شروع کردہ افغان امن اور مفاہمتی عمل کے لئے پاکستان کے تعاون کااعادہ کیاہے۔

برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن کے ساتھ ٹیلی فون پربات چیت میں عمران خان نے کہاکہ افغان تنازعہ کاکوئی فوجی حل نہیں اور سیاسی مذاکرات ہی پیشرفت کاواحدراستہ ہیں۔ایک ذمہ دارانخلاء کی اہمیت پرزوردیتے ہوئے وزیراعظم نے اپنے برطانوی ہم منصب کو افغان امن عمل کو ایک مشترکہ ذمہ داری کے حصے کے طورپراس کی حمایت کے لئے پاکستان کی جاری کوششوں سے آگاہ کیا۔

وزیراعظم نے امیدظاہر کی کہ پاکستان اوربرطانیہ ایک مساوی مستحکم شراکت داری خصوصاً تجارت وسرمایہ کاری کے شعبوں کومزیدمستحکم کریں گے۔انہوں نے برطانیہ پرزوردیاکہ وہ پاکستان کوسفری پابندیوں والے ملکوں کی ریڈلسٹ میں رکھنے کے فیصلے پرنظرثانی کرے۔ عمران خان نے وزیراعظم بورس جانسن کورقوم کی غیر قانونی منتقلی اوردہشت گردوں کی مالی مدد کی روک تھام کے قوانین کومزیدموثربنانے کے حوالے سے پاکستان کی طرف سے کی گئی پیشرفت سے آگاہ کیا۔دونوں رہنمائوں نے تعلقات کومزیدمستحکم بنانے اورعلاقائی وعالمی امن واستحکام کے مشترکہ مقصد کے حصول کے لئے مل کرکام جاری رکھنے پراتفاق کیا۔



متعللقہ خبریں