ای سی او پلیٹ فارم مشترکہ چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے استعمال ہونا چاہئے: وزیراعظم عمران خان

وہ بدھ کے روز اسلام آباد میں اقتصادی تعاون تنظیم کی پارلیمانی اسمبلی کی جنرل کانفرنس کے اختتامی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے

1650928
ای سی او پلیٹ فارم مشترکہ چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے استعمال ہونا چاہئے: وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اقتصادی تعاون تنظیم کی پارلیمانی اسمبلی کے پلیٹ فارم کو ماحولیاتی تبدیلی، پانی کے مسئلے اور غربت کے خاتمے سے نمٹنے کی مشترکہ کوششوں کیلئے استعمال کرنا چاہئے۔

وہ بدھ کے روز اسلام آباد میں اقتصادی تعاون تنظیم کی پارلیمانی اسمبلی کی جنرل کانفرنس کے اختتامی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔وزیراعظم نے کہا کہ خطے کی آبادی پینتالیس کروڑ ہے اور خطے کا ہر ملک مختلف شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر اس وسیع آبادی سے مستفید ہو سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اربوں درخت لگانے کے سونامی منصوبے پر کام کر رہا ہے اور پانچ برسوں میں دس ارب درخت لگائے جائینگے۔عمران خان نے کہا کہ رکن ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون اور تجارت میں اضافے سے خطے میں معاشی انقلاب آئے گا۔انہوں نے کہا کہ افغانستان سے NATO اور امریکی افواج کا انخلاء پرامن طریقے سے ہونا چاہئے۔



متعللقہ خبریں