اقتصادی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کا پائیدار ترقی،غربت کے خاتمہ کیلئے تعاون بڑھانے پرزور

بدھ کےروز اسلام آباد میں اقتصادی تعاون تنظیم کی پارلیمانی اسمبلی کی جنرل کانفرنس کے اختتامی اجلاس میں ایک مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ رکن ممالک کو تعلیم اور عوام کی تربیت کے ذریعے مقامی لوگوں کی صلاحیتیں اجاگر کرنے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لانے چاہئیں

1650886
اقتصادی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کا پائیدار ترقی،غربت کے خاتمہ کیلئے تعاون بڑھانے پرزور

قتصادی تعاون تنظیم کے رکن ممالک نے پائیدار ترقی اور غربت کے خاتمے کیلئے سیاحت کے تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

بدھ کے روز اسلام آباد میں اقتصادی تعاون تنظیم کی پارلیمانی اسمبلی کی جنرل کانفرنس کے اختتامی اجلاس میں ایک مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ رکن ممالک کو تعلیم اور عوام کی تربیت کے ذریعے مقامی لوگوں کی صلاحیتیں اجاگر کرنے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لانے چاہئیں۔تنظیم نے تمام رکن ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے روابط بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور سیاحت کی صنعت میں اداروں کے ذریعے مذہبی، ثقافتی اور صحت کے حوالے سے سیاحت کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا۔

تمام رکن ممالک نے پائیدار ماحول دوست سیاحت کی اہمیت پر بھی زور دیا جو غربت کے مستقل خاتمے کے ساتھ ساتھ آئندہ نسلوں کیلئے ماحولیاتی تحفظ کا ایک طاقتور ذریعہ ہے۔بیان میں کہا گیا کہ انسداد دہشت گردی سیاحت کی صنعت کی ترقی کیلئے خطے میں سلامتی کو یقینی بنانے کی کنجی ہے۔



متعللقہ خبریں