اقتصادی تعاون تنظیم کی دوسری پارلیمانی جنرل کانفرنس کل سے اسلام آباد میں شروع

پاکستان، افغانستان، آذربائیجان، ایران، قازخستان، جمہوریہ کرغز، تاجکستان، ترکمانستان، ترکی اور ازبکستان سے سپیکرز اور ارکان پارلیمانی تقریب میں شرکت کرینگے

1649434
اقتصادی تعاون تنظیم کی دوسری پارلیمانی جنرل کانفرنس کل سے اسلام آباد میں شروع

اقتصادی تعاون تنظیم کی دوسری پارلیمانی جنرل کانفرنس منگل سے اسلام آباد میں شروع ہوگی۔

پاکستان، افغانستان، آذربائیجان، ایران، قازخستان، جمہوریہ کرغز، تاجکستان، ترکمانستان، ترکی اور ازبکستان سے سپیکرز اور ارکان پارلیمانی تقریب میں شرکت کرینگے۔کانفرنس میں علاقائی استحکام کیلئے پارلیمانی شراکت داری کو فروغ دینے کے موضوع پر اظہار خیال کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ شرکاء حکومت اور پارلیمانی سطح پر تعاون کو فروغ دینے کے پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیلئے دوطرفہ ملاقاتیں بھی کرینگے۔توقع ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور صدر ڈاکٹر عارف علوی اختتامی تقریبات میں شرکت کرینگے۔پاکستان کی قومی اسمبلی کی میزبانی میں ہونے والی کانفرنس میں دو روز تک خواتین ارکان پارلیمنٹ کی ملاقاتیں، وقفے وقفے سے اجلاس اور گروپ کی سطح پر مذاکرے ہونگے۔



متعللقہ خبریں