وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرزمیں اجلاس،اہم امورپربریفنگ

وزیراعظم عمران خان نے بری فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ کے ہمراہ پیر کے روز اسلام آباد میں آئی ایس آئی کے دفتر کا دورہ کیا۔ادارے کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے معزز مہمانوں کا خیرمقدم کیا

1644942
وزیراعظم عمران خان  کی زیرصدارت آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرزمیں اجلاس،اہم امورپربریفنگ

وزیراعظم نے پیر کے روز آئی ایس آئی کے ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا اور قومی سلامتی کیلئے اس کی شاندار خدمات کو سراہا۔

وزیراعظم عمران خان نے بری فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ کے ہمراہ پیر کے روز اسلام آباد میں آئی ایس آئی کے دفتر کا دورہ کیا۔ادارے کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے معزز مہمانوں کا خیرمقدم کیا۔اس موقع پر قومی اور عسکری قیادت کو ملکی اور علاقائی سکیورٹی صورتحال پر جامع بریفنگ دی گئی۔وزیراعظم نے قومی سلامتی کے لئے آئی ایس آئی کی بھرپور کوششوں کی تعریف کی اور اس کی پیشہ ورانہ تیاری پر اطمینان ظاہر کیا۔

وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز میں اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں انھیں ملکی سیکیورٹی صورتحال سمیت اہم امور پر بریفنگ دی گئی۔

اس اہم اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید، وزیر خزانہ شوکت ترین اور مشیر قومی سلامتی معید یوسف نے شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں اعلیٰ عسکری حکام اور وزارت خارجہ کے حکام بھی شریک تھے۔ اجلاس میں افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار پر تفصیلی بات چیت کی گئی جبکہ ملکی سلامتی سے متعلق امور پر بھی تفصیلی غور کیا گیا۔

وزیراعظم کو ملک کی اندرونی اور بیرونی سیکیورٹی صورتحال پر بھی بریفنگ دی گئی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم وفد کے ہمراہ 3 گھنٹے سے زائد تک آئی ایس آئی ہیڈ کوراٹرز میں موجود رہے۔

وزیراعظم عمران خان کے دورہ آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اس موقع پر چیف آف آرمی سٹاف چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، چئیرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا، ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر اور نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی بھی ہمراہ تھے۔

اجلاس میں اعلیٰ قومی اور عسکری قیادت کو علاقائی اور ملکی سلامتی کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم نے قومی سلامتی کو درپیش چیلنجز کے خلاف آئی ایس آئی کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔



متعللقہ خبریں