صدر عارف علوی کا برآمدات میں اضافے کیلئے لائیوسٹاک کے شعبے کی ترقی کی ضرورت پر زور

پیر کے روز اسلام آباد میں گوشت کی برآمداور پروسیسنگ کے حوالے سے ایک جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لائیوسٹاک کا شعبہ معاشی ترقی، خوراک کے تحفظ اور غربت کے خاتمے میں کردار ادا کر سکتا ہے

1645149
صدر عارف علوی کا برآمدات میں اضافے کیلئے لائیوسٹاک کے شعبے کی ترقی کی ضرورت پر زور

صدرڈاکٹر عارف علوی نے ملک میں لائیوسٹاک شعبے کی ترقی کی ضرورت پر زور دیا۔

پیر کے روز اسلام آباد میں گوشت کی برآمداور پروسیسنگ کے حوالے سے ایک جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لائیوسٹاک کا شعبہ معاشی ترقی، خوراک کے تحفظ اور غربت کے خاتمے میں کردار ادا کر سکتا ہے۔

صدر نے کہا کہ اس شعبے کے ذریعے زرمبادلہ حاصل کرنے کی بھی وسیع گنجائش ہے اور یہ ضروری ہے کہ بین الاقوامی ضروریات کو پورا کرتے ہوئے اور اپنی مصنوعات کا معیار یقینی بناتے ہوئے اس کی برآمد میں اضافہ کیا جائے۔انہوں نے گوشت کے برآمدکنندگان اور پروسیسنگ کرنے والوں کے مسائل حل کرنے کے حوالے سے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا تاکہ انہیں پیداوار میں اضافے اور برآمدات بڑھانے میں مدد دی جا سکے۔



متعللقہ خبریں