پر امن بقائے باہمی،وزیراعظم کا عالمی برادری پر ملکر کام کرنے پر زور

وہ مکہ میں اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یوسف اے العتمین کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران گفتگو کررہے تھے

1637589
پر امن بقائے باہمی،وزیراعظم کا عالمی برادری پر ملکر کام کرنے پر زور

وزیراعظم عمران خان نے بین الاقوامی برادری پر زوردیا ہے کہ وہ مذہب یا عقیدے کی بنیادپر تشدد کے خلاف نمٹنے اوربین المذاہب ہم آہنگی اور پرامن بقائے باہمی کے لئے مل کر کام کرے۔

وہ مکہ میں اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یوسف اے العتمین کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران گفتگو کررہے تھے۔

دنیا کے مختلف حصوں میں اسلام مخالف بڑھتے ہوئے واقعات کاذکرکرتے ہوئے وزیراعظم نے اسلامی تعاون تنظیم کی طرف سے ایک مربوط ردعمل کی اہمیت پرزوردیا۔

وزیراعظم نے کہاکہ یہ بھی بہت ضروری ہے کہ اسلام اور دہشت گردی کے درمیان تعلق پیداکرنے نہ دیاجائے۔

وزیراعظم نے قبلہ اول میں فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کی اور بین الاقوامی برادری پر زوردیا کہ وہ فلسطینیوں اور ان کے جائز حقوق کے تحفظ کے لئے اقدامات اٹھائے۔

انہوںنے او آئی سی پرزوردیا کہ وہ اس سنگین صورتحال سے نمٹنے کے لئے اپنا کرداراداکرے۔

 



متعللقہ خبریں