پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مفاہمت کی 5 یادداشتوں پر دستخط
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مفاہمت کی 5 یادداشتوں پر دستخط ہوگئے، سعودی پاکستان سپریم کوآرڈی نیشن کونسل کے قیام، منشیات اسمگلنگ کی روک تھام کی ایم اویوز شامل ہیں

وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کے دورے پر پہنچ گئے، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے وزیراعظم عمران خان کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔
علاوہ ازیں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مفاہمت کی 5 یادداشتوں پر دستخط ہوگئے، سعودی پاکستان سپریم کوآرڈی نیشن کونسل کے قیام، منشیات اسمگلنگ کی روک تھام کی ایم اویوز شامل ہیں۔
سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان توانائی، ہائیڈرو پاور منصوبوں میں سرمایہ کاری کی ایم اویوز پر دستخط ہوئے جبکہ بنیادی ڈھانچے، ٹرانسپورٹ اور آبی وسائل کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کی یادداشتوں پر دستخط ہوئے۔
دونوں ممالک کے درمیان جرائم کے تدارک میں تعاون اور سزایافتہ قیدیوں کی منتقلی سے متعلق مفاہمت کی یاداشتیں بھی شامل ہیں۔
متعللقہ خبریں

صدر ایردوان کے پاکستانی ہم منصب کےلیے ٹوگ گاڑی کا تحفہ
صدر رجب طیب ایردوان نے پاکستان کے صدر آصف علی زرداری کو ترکیہ کی مقامی برقی گاڑی ٹوگ تحفے میں دی