بہترنظم ونسق اورشفافیت کوانفارمیشن ٹیکنالوجی کے ذریعے یقینی بنایا جاسکتاہے:قریشی

سلام آباد میں ہواوے ٹیکنالوجیز کے سینئرعہدیداروں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ معاشی سفارتکاری پرحکومت اب خاص توجہ دے رہی ہے

1634231
بہترنظم ونسق اورشفافیت کوانفارمیشن ٹیکنالوجی کے ذریعے یقینی بنایا جاسکتاہے:قریشی

وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے انفارمیشن ٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقعوں سے استفادہ کرنے کی ضرورت پرزوردیاہے۔

اسلام آباد میں ہواوے ٹیکنالوجیز کے سینئرعہدیداروں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ معاشی سفارتکاری پرحکومت اب خاص توجہ دے رہی ہے۔وزیرخارجہ نے کہاکہ بہترنظم ونسق اورشفافیت کوانفارمیشن ٹیکنالوجی کے ذریعے یقینی بنایا جاسکتاہے۔وفدنے ملاقات کے دوران وزیرخارجہ کو پاکستان میں ہواوے ٹیکنالوجیز کی طرف سے شروع کئے گئے سرمایہ کاری کے مختلف منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا۔



متعللقہ خبریں