کورونا وائرس، پاکستان میں بھی یومیہ اموات ایک سو سے تجاوز کر گئیں

پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 7 لاکھ 84 ہزار 108 ہوگئی۔

1626990
کورونا وائرس، پاکستان میں بھی یومیہ اموات ایک سو سے تجاوز کر گئیں

پاکستان میں کوروناوائرس نے ایک دن میں 144 افراد کی جانیں لے لیں جس کے بعد اموات کی تعداد 16 ہزار 842 ہوگئی

اسی دورانیہ میں   5870 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ،پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 7 لاکھ 84 ہزار 108 ہوگئی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 53 ہزار 818 نئے ٹیسٹ کئے گئے، ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 14 لاکھ 31 ہزار 241 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے،  اب تک 6 لاکھ 82 ہزار 290 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 4 ہزار 652 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔



متعللقہ خبریں