روسی تاجروں کی وزیراعظم پاکستان سے ملاقات، پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی

ملاقات کے دوران روس اور پاکستان کے درمیان بڑے پیمانے پر مینوفیکچرنگ ، ریلوے اور توانائی کے شعبے میں باہمی تعاون بڑھانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا

1624703
روسی تاجروں کی وزیراعظم پاکستان سے ملاقات، پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی

وزیر اعظم عمران خان سے معروف روسی تاجروں کے وفد نے پیر کو یہاں ملاقات کی۔

چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز ٹی ایم کے اور سینارا گروپ کےصدر دمتری پمپیا نسکی کی قیادت میں روسی وفد  نے وزیراعظم پاکستان  اور اعلی حکام  سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران روس اور پاکستان کے درمیان بڑے پیمانے پر مینوفیکچرنگ ، ریلوے اور توانائی کے شعبے میں باہمی تعاون بڑھانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

 فریقین نے پہلے سے ہی جاری منصوبوں میں تیزی لانے پر اتفاق کیا۔وزیر اعظم عمران خان نے غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری راغب کرنے کیلئے سرمایہ کاروں کو ساز گارماحول فراہم کرنے کے حوالے سے موجودہ حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔

 وفد نے پاکستان میں مختلف منصوبوں میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

 



متعللقہ خبریں