وزیراعظم کی رمضان المبارک کے دوران اشیائے ضروریہ کی دستیابی یقینی بنانے ، قیمتوں کی نگرانی کی ہدایت

اسلام آباد میں اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے ہدایت کی کہ ماہِ مبارک کے دوران ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف قانونی کاروائیاں جاری رہنی چاہیئں

1620948
وزیراعظم کی رمضان المبارک کے دوران اشیائے ضروریہ کی دستیابی یقینی بنانے ، قیمتوں کی نگرانی کی ہدایت

وزیراعظم عمران خان نے رمضان المبارک کے دوران ضروری اجناس کی دستیابی یقینی بنانے اور ان کی قیمتوں کی نگرانی کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اسلام آباد میں اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے ہدایت کی کہ ماہِ مبارک کے دوران ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف قانونی کاروائیاں جاری رہنی چاہیئں۔یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے مینیجنگ ڈائریکٹر نے اجلاس کو بتایاکہ ملک بھر میں یوٹیلیٹی سٹورز پر آٹے کا بیس کلو کا تھیلا آٹھ سو روپے ، چینی اڑسٹھ روپے فی کلو گرام اور گھی ایک سو ستر روپے فی کلوگرام کی قیمتوں پر دستیاب ہے۔توانائی کے وزیرعمرایوب نے اجلاس میں بتایا کہ ملک بھرمیں سحروافطار کے اوقات کے دوران کوئی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی۔

 



متعللقہ خبریں