صدر عارف علوی ،وزیراعظم عمران خان کی رمضان المبارک کے آغاز پر پوری قوم ، امت مسلمہ کو مبارکباد

صدرڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان نے رمضان المبارک کے آغاز پر پوری قوم اور امت مسلمہ کو مبارکباد دی ہے۔اپنے الگ الگ پیغامات میں انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں اس مقدس مہینے کی بھرپور رحمتیں حاصل کرنے کا موقع عطا کیا ہے

1620878
صدر عارف علوی ،وزیراعظم عمران خان  کی رمضان المبارک کے آغاز پر پوری قوم ، امت مسلمہ کو مبارکباد

صدرڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان نے رمضان المبارک کے آغاز پر پوری قوم اور امت مسلمہ کو مبارکباد دی ہے۔اپنے الگ الگ پیغامات میں انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں اس مقدس مہینے کی بھرپور رحمتیں حاصل کرنے کا موقع عطا کیا ہے۔

صدر نے کہا کہ تقویٰ اور تزکیہ نفس روزے کا بنیادی مقصد ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ یہ ہماری انفرادی اوراجتماعی ذمہ داری ہے کہ ہم رمضان المبارک میں احتیاطی تدابیر پر مکمل عملدرآمد یقینی بنائیں ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اس نازک صورتحال سے متحدہوکر نمٹنا ہو گا۔وزیراعظم نے اللہ تعالیٰ سے دعاکی کہ وہ پاکستانی قوم کی مدد اورہمیں ہمت وحوصلہ اورمستقل مزاجی کے ساتھ مشکل کی اس گھڑی میں کامیابی عطا فرمائے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے با برکت مہینے میں ضرورت مندوں کا خصوصی خیال رکھنے اور ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی میں ملوث عناصر کی نشاندہی اور حوصلہ شکنی کی ضرورت ہے، عالم انسانیت اس وقت کورونا وائرس کی تباہ کاریوں کا شکار ہے، نماز تراویح اور اعتکاف سے متعلق ایس او پیز پر عملدرآمد کرنا ہماری انفرادی اور اجتماعی ذمہ داری ہے ، ہمیں متحدہو کر اس نازک صورتحال کا مقابلہ کرنا ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو رمضان المبارک کے آغاز پر قوم کے نام پیغام میں کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ رمضان المبارک کے اس با برکت مہینے میں ایثاراور  ہمدردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہمیں ضرورت مندوں کا خصوصی خیال رکھنا ہے اور ناجائز منافع خوری و ذخیرہ اندوزی میں ملوث عناصر کی نشاندہی اور حوصلہ شکنی کرنی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان مبارک گھڑیوں میں اللہ تعالیٰ کے حضور دعا کرنی ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنا خصوصی فضل و کرم فرماتے ہوئے سارے عالم کو اس آزمائش سے نکالے، اللہ تعالیٰ پاکستانی قوم کی مدد فرمائے اور ہمیں آزمائش کی اس گھڑی میں صبر وتحمل کے ساتھ کامیابی عطا فرمائے۔ آم

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نےرمضان المبارک کی آمد پر پوری قوم اور ملت اسلامیہ کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان المبارک کا مہینہ محتاط انداز میں زندگی گزارنے کی تربیت کا موقع فراہم کرتا ہے، کورونا وائرس کی تیسری لہر سے ساری دنیا پریشان ہے، علماء و مشائخ کی مشاورت سے طے کردہ نماز تراویح اور اعتکاف سے متعلق ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ ویکسین لگوانے کا بھی اہتمام کیا جائے، رمضان میں زکوٰۃ اور فطرانہ بڑھ چڑھ کر ادا کریں اور ضرورت مندوں کا خصوصی خیال رکھیں۔ رمضان المبارک ۱۴۴۲ کے موقع پر قوم کے نام اپنے پیغام میں صدر مملکت نے کہا کہ رمضان المبارک کی آمد پر پوری قوم اور ملت اسلامیہ کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔



متعللقہ خبریں