حب میں فٹ بال میچ کے دوران دھماکہ،12افراد زخمی

خبر کے مطابق ، شہید پولیس ملازمین کی یاد میں حب کے الہ آباد ٹاؤن کے فٹبال گراؤنڈ میں میچ جاری تھا کہ اچانک زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 12 افراد زخمی ہوگئے جن میں سےدو کی حالت نازک ہے

1621090
حب  میں فٹ بال میچ کے دوران دھماکہ،12افراد زخمی

 بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کی تحصیل حب میں فٹبال گراؤنڈ میں دھماکے سے 12 افراد زخمی ہوگئے۔ 

خبر کے مطابق ، شہید پولیس ملازمین کی یاد میں حب کے الہ آباد ٹاؤن کے فٹبال گراؤنڈ میں میچ جاری تھا کہ اچانک زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 12 افراد زخمی ہوگئے جن میں سےدو کی حالت نازک ہے۔

دھماکے کے بعد زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی جب کہ پولیس نے فٹبال گراؤنڈ اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ یہ دھماکہ ریمورٹ کنٹرول  کے ذریعے کیا گیا تاہم اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہے۔

 

 

 



متعللقہ خبریں