حکومت کی کوشش ہے خطےمیں پاکستان انفارمیشن ٹیکنالوجی کی برآمدات میں سب سے آگےہو:وزیراعظم عمران خان

وہ اسلام آباد میں انفارمیشن ٹیکنالوجی روڈ میپ کے بارے میں اعلیٰ سطح کے ایک اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔عمران خان نے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ساتھ منسلک کمپنیوں کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے خصوصی ٹیکنالوجی زونز کا قیام ان کا بڑا مقصد ہے

1620116
حکومت کی کوشش ہے خطےمیں پاکستان انفارمیشن ٹیکنالوجی کی برآمدات میں سب سے آگےہو:وزیراعظم  عمران خان

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت کی کوشش ہے کہ پاکستان انفارمیشن ٹیکنالوجی کی برآمدات میں خطے میں سب سے آگے ہو۔

وہ اسلام آباد میں انفارمیشن ٹیکنالوجی روڈ میپ کے بارے میں اعلیٰ سطح کے ایک اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔عمران خان نے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ساتھ منسلک کمپنیوں کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے خصوصی ٹیکنالوجی زونز کا قیام ان کا بڑا مقصد ہے۔

وزیر اعظم نے اپنی حکومت کی موجودہ پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کیا اور کہا کہ آئی ٹی شعبے میں ترقی یقینی بنانا ان کی ترجیح ہے۔اجلاس کو بتایا گیا کہ آٹی ٹی سے متعلق برآمدات کو دو ہزار تئیس تک پانچ ارب ڈالر کی سطح پر لایا جائے گا۔



متعللقہ خبریں