وزیراعظم نےاسلام آباد میں نیا پاکستان ہائوسنگ پروگرام کےتحت فراش ٹائون اپارٹمنٹس کاسنگِ بنیاد رکھدیا

بعد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ منصوبے کا مقصد محنت کشوں سمیت معاشرے کے پسماندہ طبقوں کو رہائش کی سہولت فراہم کرنا ہے

1617134
وزیراعظم نےاسلام آباد میں نیا پاکستان ہائوسنگ پروگرام کےتحت فراش ٹائون اپارٹمنٹس کاسنگِ بنیاد رکھدیا

وزیر اعظم عمران خان نے اسلام آباد میں نیا پاکستان ہائوسنگ پروگرام کے تحت فراش ٹائون اپارٹمنٹس کا سنگِ بنیاد رکھ دیا ہے۔

بعد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ منصوبے کا مقصد محنت کشوں سمیت معاشرے کے پسماندہ طبقوں کو رہائش کی سہولت فراہم کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ جلد کسانوں کیلئے پری اربن ہائوسنگ سوسائٹی کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ تمام کچی آبادیوں کے لوگوں کو مکانات فراہم کئے جائیںاور نیا پاکستان ہائوسنگ منصوبے پر کام تیزی سے جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ آسان قرضوں کی فراہم کیلئے ہماری کوششیں کامیاب ہو رہی ہیں اور قرضوں کی فراہمی کیلئے بینک بھی تیار ہیں اس حوالے سے متعدد سکیمیں متعارف کرائی جا رہی ہیں۔

وزیر اعظم نے فراش ٹاؤن اسلام آباد میں فلیٹس کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب میں کہا کہ دو سال میں فراش ٹاؤن میں لوگوں کو گھر ملیں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ غریب آدمی کو اپنا گھر بنانے کیلئے سستے قرضے فراہم کئے ہیں، سستے گھروں کے لئے کئی مراحل طے کئے ہیں، کچی آبادی کے لوگوں کو 600 گھر دے رہے ہیں۔

نہوں نے کہا کہ امید ہے فراش ٹاؤن کے فلیٹ بھی وقت پر مکمل ہوں گے، دو ہزار ایسے لوگوں کو فلیٹ ملیں گے جو فلیٹ کا سوچ بھی نہیں سکتے تھے، لوگوں کے پاس پیسہ نہیں ہوتا اس لئے کچی آبادی بن جاتی ہے، میرا خواب ہے کہ کچی آبادی والوں کے پاس مالکانہ حقوق آجائیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ نون لیگ نے ڈھائی سال میں بیس ہزار ارب قرضہ واپس کیا، ہم نے اسی مدت میں 35 ہزار ارب قرض اور انکی قسط کی مد میں ادا کئے۔

عمران خان نے کہا کہ کہ کراچی میں بنڈل آئی لینڈ کی وجہ سے باہر سے پیسہ آئے گا جس سے روپیہ مزید مضبوط ہوگا، ایف ڈبلیو او نے کرتارپور رکارڈ ٹائم میں مکمل کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ایسے قرضے لے لئے ہیں جن سے مزید قرضے چڑھ رہے ہیں، پچھلے مہینے پاکستان کی تاریخ میں سیمنٹ کی رکارڈ فروخت ہوئی ہے، پچھلے مہینے ایف بی آر نے سب سے زیادہ ٹیکس جمع کیا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے ڈھائی سال میں 20 ہزار ارب روپے کا قرضہ واپس کیا تھا، ہم نے اپنے ڈھائی سال میں 35 ہزار ارب روپے کا قرضہ واپس کیا۔



متعللقہ خبریں