یومِ پاکستان ملک بھر میں بڑے جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے

23 مارچ 1940 کو آل انڈیا مسلم لیگ کے اجلاس میں منظور کی گئی قرارداد کی یاد میں منایا جاتا ہے

1606643
یومِ پاکستان ملک بھر میں بڑے جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے

ملک بھر میں یوم پاکستان ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔ نماز فجر کے بعد مملکت خدادا دکی سلامتی کیلئے دعائیں کی گئیں، وفاقی دارالحکومت میں31جبکہ  صوبائی دارالحکومتوں میں اکیس اکیس توپوں کی سلامی سے  اس اہم دن کا آغاز ہوا، مساجد میں نماز فجر کے بعد ملکی بقا کے لیے دعائیں مانگی گئیں۔

آج کا دن 23 مارچ 1940 کو آل انڈیا مسلم لیگ کے اجلاس میں منظور کی گئی قرارداد کی یاد میں منایا جاتا ہے جس کی روشنی میں برصغیر کے مسلمانوں نے اپنے لئے ایک علیحدہ وطن کا  خواب  شرمندہ تعبیر کیا۔ یہ قرارداد لاہور منٹو پارک میں پیش کی گئی جہاں اس کی یادگار کے طور پر مینار پاکستان تعمیر کیا گیا۔

اس دن کی مناسبت سے ملک بھر میں عام تعطیل ہے۔ملک بھر میں کوروناتدابیر کے دائرہ کار میں  تقریبات منعقد کی جارہی ہیں۔ تمام سرکاری و نجی عمارتوں پر قومی پرچم لہرائے جارہے ہیں، آج کے دن کی مناسبت سے سرکاری و نجی ٹی وی اور ریڈیو چینلز سے خصوصی دستاویزی پروگرام نشر کیے جارہے ہیں جس میں یوم پاکستان کی اہمیت  سے نئی نسل کو روشناس کرایا جارہا ہے۔

کراچی میں بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح اورلاہورمیں شاعر مشرق علامہ اقبال کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی سادہ اور پُروقار تقریبات منعقد کی گئیں۔

 یوم پاکستان کے موقع پر  شکر پڑیاں گراؤنڈ اسلام آباد میں مسلح افواج کی پریڈ کا انعقاد ہوتا ہے تاہم موسم ابرِ آلود ہونے کے باعث  روایتی پریڈ کو 2 روز کے لیے ملتوی کردیا گیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق یوم پاکستان کی پریڈ اب 25 مارچ کو ہوگی۔

 



متعللقہ خبریں