ریلوے کو خسار ے سے نکالنے کیلئے ادارے میں اصلاحاتی عمل ناگزیرہے: وزیراعظم عمران خان

وہ اسلام آباد میں پاکستان ریلوے میں جاری اصلاحاتی عمل، کراچی سرکلرریلوے منصوبے میں پیشرفت اوروزیراعظم کے سرسبزریلوے اقدام کے بارے میں ایک اجلاس کی صدارت کررہے تھے

1602015
ریلوے کو خسار ے سے نکالنے کیلئے ادارے میں اصلاحاتی عمل ناگزیرہے: وزیراعظم  عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ ریلوے کو خسار ے سے نکالنے کے لئے ادارے میں بلارکاوٹ اصلاحاتی عمل ناگزیرہے۔
وہ اسلام آباد میں پاکستان ریلوے میں جاری اصلاحاتی عمل، کراچی سرکلرریلوے منصوبے میں پیشرفت اوروزیراعظم کے سرسبزریلوے اقدام کے بارے میں ایک اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔
وزیراعظم نے کہاکہ ریلویز کے بہتر نظام سے نہ صرف لوگوں کونقل وحمل کی بہتر سہولت فراہم ہوگی بلکہ اس سے ذرائع آمدورفت کے مسائل حل کرنے اورمعیشت بہتربنانے میں بھی مدد ملے گی۔
اجلاس کو بتایاگیا کہ لاہورکراچی ریلوے ٹریک کے متوازی مال بردارگاڑیوں کے لئے خصوصی فریٹ کوریڈورتعمیرکرنے کامنصوبہ زیرغور ہے جس کے ذریعے پیپری کو کراچی پورٹ ٹرسٹ سے ملایاجائے گا تاکہ کراچی شہرکے ٹرانسپورٹ سے متعلق مسائل کو حل کیاجائے۔
کراچی سرکلرریلوے پراجیکٹ کے حوالے سے بتایاگیا کہ پاکستان ریلویزنے بنائو، چلائو اور منتقل کرنے کی بنیاد پرایک ماڈل تیار کیاہے جس سے مسافروں کو بہتر سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔
اجلاس کو یہ بھی بتایاگیا کہ ادارے کے نقصانات پرقابوپانے کے لئے ایک تفصیلی اصلاحاتی پروگرام جاری ہے۔
اجلاس کو ایم ایل منصوبے پرپیشرفت کے با رے میں بھی آگاہ کیاگیا۔
اجلاس کو دوسواکیس کلومیٹر طویل پٹڑی کے ساتھ درخت لگانے کے لئے زمین کی نشاندہی کے بارے میں بھی تفصیل سے آگاہ کیاگیا۔



متعللقہ خبریں