وزیراعظم کاسینیٹ انتخابات میں اخلاقی انحطاط کےاستعمال پرایک مرتبہ پھرتحفظات کااظہار

آج ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا ان انتخابات سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہم کس طرح اخلاقی اقدار کھو رہے ہیں ۔ وزیراعظم نے کہاکہ انصاف اور قانون کی بالادستی کے بغیر ریاستیں انتشارکا شکار ہوجاتی ہیں

1599114
وزیراعظم کاسینیٹ انتخابات میں اخلاقی انحطاط کےاستعمال پرایک مرتبہ پھرتحفظات کااظہار

وزیراعظم عمران خان نے سینیٹ کے منعقدہ حالیہ انتخابات میں بدعنوانی کے استعمال پر ایک مرتبہ پھر خدشات کا اظہار کیا ہے ۔
آج ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا ان انتخابات سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہم کس طرح اخلاقی اقدار کھو رہے ہیں ۔
وزیراعظم نے کہاکہ انصاف اور قانون کی بالادستی کے بغیر ریاستیں انتشارکا شکار ہوجاتی ہیں ریاست جب ایک اخلاقیات سے ہٹ جائے تو طاقتور مجرموں سے معاہدوں کاسہارا لیاجاتاہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے نبی حضرت محمد ۖ خاتم النبین نے فرمایا کہ بہت سی پہلی قومیں اس لئے تباہ ہوئیں کہ طاقتورکے لئے ایک قانون اور کمزور کے لئے دوسرا قانون تھا۔
انہوں نے کہاکہ تاریخ گواہ ہے کہ اخلاقی انحطاط اور بدعنوانی نے ریاستوں کو تباہ کردیا کیونکہ اخلاقی اقدار کے بغیر ریاستیں انصاف فراہم نہیں کرسکتیں۔



متعللقہ خبریں