چیئرمین سینیٹ کیلئے جوڑ توڑ عروج پر

ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم کے اعتماد کے ووٹ کے بعد کی صورتحال پر مشاورت ہوگی، پی ڈی ایم کی قیادت مجموعی ملکی سیاسی صورتحال کا بھی جائزہ لے گی

1596998
چیئرمین سینیٹ کیلئے جوڑ توڑ عروج پر

چیئرمین سینیٹ کیلئے جوڑ توڑ عروج پر ہے اور اسی سلسلے میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) کا سربراہی اجلاس آج ہو گا۔

جس میں چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیلئے مشترکہ امیدواروں کے ناموں کی منظوری متوقع ہے، لانگ مارچ کی تیاریوں پر بھی غور کیا جائے گا۔

مولانا فضل الرحمن کی قیادت میں پی ڈی ایم کا اجلاس آج دوپہر 2 بجے اسلام آباد میں منعقد ہوگا ، سابق وزیراعظم نواز شریف لندن سے ورچوئلی شریک ہوں گے، سابق صدر آصف زرداری کی بھی اجلاس میں شرکت متوقع ہے۔ اجلاس میں چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیلئے مشترکہ امیدواروں کے ناموں کی منظوری دینے کا امکان ہے جبکہ لانگ مارچ کی تیاریوں و حکمت عملی پر بھی غور کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم کے اعتماد کے ووٹ کے بعد کی صورتحال پر مشاورت ہوگی، پی ڈی ایم کی قیادت مجموعی ملکی سیاسی صورتحال کا بھی جائزہ لے گی۔

پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کو چیئرمین سینیٹ کیلئے ق لیگ کا تعاون نہیں مل سکا۔ بلاول بھٹو کی چودھری برادران سے ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

چوہدری شجاعت کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو ہمارے گھر آئے ان کی عزت کرتے ہیں۔ تاہم حکومت کے اتحادی ہیں سینیٹ میں بھی ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

بلاول بھٹو نے آصف  زرداری کی جانب سے چودھری شجاعت کی خیریت  دریافت کی۔

پیپلز پارٹی نے حکومت کی اہم اتحادی جماعت ایم کیو ایم کو سندھ حکومت میں شمولیت کی دعوت دی ہے۔



متعللقہ خبریں