پاکستان خطے میں امن واستحکام کیلئے پرعزم ہے: آرمی چیف

شمالی اورجنوبی وزیرستان اضلاع کے دورے کے موقع پر انہوں نے کہاکہ ہمیں شرپسند عناصر اور آپریشن ردالفساد کے فوائد کو ختم کرنے کی دشمن کی کوششوں کوناکام بنانے کے لئے چوکس اور ثابت قدم رہناہوگا

1594072
پاکستان خطے میں امن واستحکام کیلئے پرعزم ہے: آرمی چیف

بری فو ج کے سربراہ جنرل قمرجاویدباجوہ نے کہاہے کہ پاکستان خطے میں امن واستحکام کے لئے پرعزم ہے اور وہ اس سلسلے میں موثر اورسرحدی نگرانی اور ایف سی اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کی استعدادکار میں اضافے کے ذریعے اپناکردارادا کررہاہے۔

شمالی اورجنوبی وزیرستان اضلاع کے دورے کے موقع پر انہوں نے کہاکہ ہمیں شرپسند عناصر اور آپریشن ردالفساد کے فوائد کو ختم کرنے کی دشمن کی کوششوں کوناکام بنانے کے لئے چوکس اور ثابت قدم رہناہوگا۔
اس موقع پر انہیں سرحدی انتظام کے نظام میں استحکام لانے والی کارروائیوں، سرحدی ٹرمینلز کھولنے سمیت سماجی واقتصادی ترقی کے منصوبوں پرپیش رفت کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔
افسروں اور جوانوں سے بات چیت کرتے ہوئے فوج کے سربراہ نے ان کے عزم اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔
انہوں نے میرعلی میں قبائلی عمائدین سے بھی ملاقات کی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کی غیرمتزلزل حمایت اورقربانیوں کوسراہا۔



متعللقہ خبریں